29 مارچ 2015 - 11:42
عراق میں دسیوں دشتگرد ہلاک

عراق کے صوبوں صلاح الدین اور الانبار میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ البوطعمہ اور الجزیرہ دیہاتوں اور تکریت شہر میں داعش کے ستائیس دہشت گردوں کر ہلاک کردیا گیا۔ صوبہ الانبار میں بھی عراقی فوج نے الرمادی کے علاقے میں چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دریں اثنا موصل کے ایک مقامی عہدیدار ابراہیم طائی نےکہا ہے کہ اس شہر کے مشرقی حصے میں داعش کے ایک اہم ترین کمانڈر عبداللطیف احسان الجمیلی نے خودکشی کرلی ہے۔ ابراہیم طائی نے کہا کہ الجمیلی داعش کے بدنام زمانہ جلادوں میں سے ایک تھا جس نے موصل میں داعش کے مخالف ایک سو سے زائد افراد کو قتل کیا تھا۔ عراق سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق نینوا صوبے سے عراقی پارلیمنٹ کے رکن انتصار الجبوری نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے موصل شہر میں گارمنٹس فیکٹریوں کے مالکان اور درزیوں سے کہا ہے کہ وہ افغان طرز کے زنانہ و مردانہ کپڑے تیار کریں۔ داعش نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا تو وہ خلاف ورزی کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کر دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲